ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /    جھارکھنڈ میں بی جے پی   وزیرکا ’رام پریم‘:  کانگریسی ایم ایل اے  عرفان انصاری سے ’جے شری رام‘ کے نعرہ لگانے کو کہہ دیا 

   جھارکھنڈ میں بی جے پی   وزیرکا ’رام پریم‘:  کانگریسی ایم ایل اے  عرفان انصاری سے ’جے شری رام‘ کے نعرہ لگانے کو کہہ دیا 

Sat, 27 Jul 2019 12:31:16    S.O. News Service

رانچی، 26 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ میں ایک وزیرنے کانگریس کے ایک مسلم ایم ایل اے پر ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کے لئے دباؤ بناتے نظر آئے۔ یہ واقعہ اسمبلی کے باہر ہوااور مکمل واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ وزیر سی پی سنگھ ممبر اسمبلی عرفان انصاری کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں اور وہ کہتے ہیں، ’عرفان بھائی آپ زور سے ’جے شری رام' کا نعرہ لگا ئیں‘۔ وزیر بے تدبیر یہیں نہیں رکے،بلکہ انہوں نے مزید عرفان انصاری سے کہا کہ:’آپ  کے آبا و اجداد بھی رام والے ہی تھے، بابر والے نہیں۔ ویڈیو میں آگے دکھائی دے رہا ہے کہ عرفان انصاری کہتے ہیں:’آپ لوگ رام کا نام ڈرانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں، رام کے نام کو بدنام کر رہے ہیں۔ اس وقت ملازمت پانی، بجلی اور سیور پر بات ہونی چاہئے۔ اس پر سی پی سنگھ کہتے ہیں کہ:’میں یہ آپ کوڈرانے کے لئے نہیں کر رہا ہوں. یہ مت بھولیے کہ آپ  کے آ باو اجدادجے شری رام کا نعرہ لگاتے رہے ہیں، تیمور، بابر، غزنوی(علیہم الرحمہ) آپ کے آباو اجداد نہیں تھے۔ واضح ہو کہ سی پی سنگھ جھارکھنڈ کی بی جے پی حکومت میں شہری ترقی، ہاؤسنگ اور ٹرانسپورٹ کے وزیر ہیں۔ وہیں عرفان انصاری جامتاڑا سے رکن اسمبلی ہیں۔ اس پورے معاملے پر بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔واضح ہو کہ جھارکھنڈ میں ہی گزشتہ دنوں تبریز انصاری نام کے شخص کی موٹر سائیکل چوری کے مبینہ الزام میں دیہاتیوں (بھگوا دھاری مذہبی جنونیوں)نے وحشیانہ پٹائی کی تھی، جس کی تاب نہ لاکر موصوف جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ ان پر اور’جے شری رام‘ کہنے کے لئے دباؤ ڈالاگیا تھا، جس کی مذمت اقوام متحدہ میں بھی کی گئی تھی۔ 


Share: